رسائی کے لنکس

ایران کے خلاف ’جارحانہ‘ پابندیاں عائد کی جائیں گی: اوباما


ایران کے خلاف ’جارحانہ‘ پابندیاں عائد کی جائیں گی: اوباما
ایران کے خلاف ’جارحانہ‘ پابندیاں عائد کی جائیں گی: اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے نفاذ کی جارحانہ پالیسی اختیار کریں گے تاکہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

صدر اوباما نے بدھ کے روز امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک فاکس نیوز کو بتایا کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کر لیے تو اس سے پورے مشرقِ وسطیٰ میں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔

صدر اوباما کا کہنا ہے کہ اس پورے منظر نامے کو روکنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایران کا اصرار ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG