رسائی کے لنکس

اسرائیل کی حمایت کرنے پر کوئى معذرت نہیں کی جائے گی: اوباما


امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے اپنی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، لیکن فلسطینیوں کی حالتِ زار کا بھی لازماً اعتراف کیا جانا چاہئیے۔

مسٹر اوباما نے جمعرات کے روز امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا میں کہا ہے کہ وہ ایک بہت عداوت والے خطّے میں خود کو محفوظ رکھنے میں اسرائیل کی مدد کے لیے کوئى معذرت نہیں کریں گے۔

صدر نے کہا کہ لاکھوں فلسطینیوں کو مناسب تعلیم حاصل کرنے کی سہولتیں میّسر نہیں ہیں اور نا اُمیدی کی جس کیفیت کو وہ محسوس کرتے ہیں، اُس سے سیکیورٹی کی صورتِ حال میں کوئى مدد نہیں ملتی۔

مسٹر اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ، مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے لیے برابر برابر دو ملکوں کے حل کے مؤقف پر سختی کے ساتھ قائم ہے اور سنجیدگی کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کی مدد کر رہا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکہ کے ایلچی جارج مِچل خطّے کے حالیہ دورے میں امن مذاکرات دوبارہ شروع کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔تاہم فلسطینی وزیرِ اعظم سلام فیاض کے حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہا ہے کہ فلسطینی اس تعطّل کو ختم کرنے کے لیے مِچل کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG