رسائی کے لنکس

اوبامانےلیبیا میں ڈرون کے استعمال کی اجازت دے دی ہے: گیٹس


اوبامانےلیبیا میں ڈرون کے استعمال کی اجازت دے دی ہے: گیٹس
اوبامانےلیبیا میں ڈرون کے استعمال کی اجازت دے دی ہے: گیٹس

رابرٹ گیٹس نےکہا ہےکہ ڈرون غیرمعمولی فوجی صلاحیتوں کا حامل طیارہ ہے جسے امریکہ لیبیا میں نیٹو کی قیادت میں جاری کارروائی کےحوالے کر سکتا ہے

پینٹاگان نےکہا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے لیبیا میں مسلح ڈرونز( بغیر پائلٹ کے طیاروں) کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے جمعرات کے دِن کہا کہ تباہ کارڈرون غیر معمولی فوجی صلاحیتوں کا حامل ہے جسے امریکہ لیبیا میں نیٹو کی قیادت میں جاری کارروائی کے لیے دے سکتا ہے۔ اُنھوں نے اِس بات کی تردید کی کہ ڈرونز کے استعمال سےکسی طورپرنیٹو کی صلاحیتوں پر شبہے کا اظہار ہوتا ہے۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ امریکہ بری فوج کیوں نہیں تعینات کرتا، گیٹس نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی شہریوں کےذریعے بہتر طور پرحاصل ہوسکتی ہےاور اِسے باہر سے مسلط نہیں کیا جاسکتا۔

اُنھوں نے کہاکہ امریکہ کا ہدف یہ ہے کہ لیبیائی لیڈر معمر قذافی کی افواج کو رسوا کیا جائے تاکہ لوگ آسانی کے ساتھ اُن کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی فوجی اقدامات اور تعزیرات کے باعث مسٹر قذافی بہت جلد فوجی اور مالی اعتبار سےگھٹنے ٹیک دیں گے۔

کچھ گھنٹےقبل ہی امریکی محکمہٴ خارجہ میں بات کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا کہ خبریں مل رہی ہیں کہ مسٹر قذافی کی افواج نے باغیوں کےخلاف لڑائی میں کلسٹر بم استعمال کیے ہیں۔
کلنٹن نے اِس بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی۔ تاہم، مصراتا کے مغربی قصبے کی صورتِ حال کی مثال دیتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ حکومتی فورسز، اُن کے بقول، قابلِ مذمت کارروائیوں میں ملوث ہو رہی ہیں جن کا مقصد شہریوں کو ہدف بنانا، زیادہ سےزیادہ ہلاکتیں اورمشکلات پیدا کرنا ہے۔

کلسٹر بم وسیع رقبے میں نقصان پہنچانے والےچھوٹے ذرات بکھیر دیتا ہے جِس کے باعث خصوصی طور پر شہری آبادی خطرے کی زد میں آتی ہے۔

وزیرِ خارجہ نے جانی نقصان پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اُنھیں خاص طور پر بدھ کے دِن مصراتا میں دو صحافیوں کی ہلاکت پر صدمہ پہنچا ہے۔

XS
SM
MD
LG