رسائی کے لنکس

امریکی صدر اور جاپانی وزیرِاعظم کی ملاقات


اپنی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے جاپان کے چین کے ساتھ شدید ہوتے سرحدی اختلافات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جاپان کے وزیرِاعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ انہوں نے اورا مریکی صدر براک اوباما نے دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

جمعے کو 'وہائٹ ہائوس' میں امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیرِ اعظم ایبے نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اور صدر اوباما امریکہ-جاپان اتحاد کا جائزہ لینے اور اس کے مستقبل کی سمت کا تعین کرنے پر متفق ہیں۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ جاپانی وزیرِاعظم کے ساتھ ان کی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے شمالی کوریا کے حالیہ ایٹمی تجربے اور اس کے ردِ عمل سے متعلق بھی گفتگو کی ہے۔

انہوں نے کہا وہ اور جاپانی وزیرِاعظم شمالی کوریا کو اس کی اشتعال انگیز کاروائی کا سخت جواب دینے پر یکسو ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اپنی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے جاپان کے چین کے ساتھ شدت اختیار کرتے سرحدی اختلافات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شنزو ایبے گزشتہ برس دسمبر میں دوسری بار جاپان کے وزیرِ اعظم منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران میں چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے اختلافات کے مقابلے کےلیے امریکہ کے ساتھ اتحاد مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG