رسائی کے لنکس

صدر اوباما ، نتن یاہو ملاقات چھ جولائی کو


وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو 6 جولائی کو صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔

مسٹر اوباما کے ایک اعلی مشیر رام ایمانوئل نے اتوار کے روز اے بی سی نیوز کو بتایاکہ مسٹر نتن یاہو یکم جون کے طے شدہ مذاکرات کی اچانک منسوخی کے بعد اب جولائی میں وائٹ ہاؤس کے دورے پر آرہے ہیں۔

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے امدادی بحری قافلے پر اسرائیلی فورسز نے امریکہ اور اسرائیل کے راہنماؤں کے درمیان مجوزہ مذاکرات سے ایک روز قبل ہلاکت خیز حملہ کیا تھا۔

اس حملے کے نتیجے میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور مسٹر اوباما نے غزہ کی صورت حال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی علاقو ں کے شہریوں کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیاتھا۔

پچھلے ہفتے اسرائیل نے اعلان کیاتھا کہ وہ حماس کے زیرکنٹرول علاقے غزہ میں انسانی ہمدردی کی مزید امداد پہچانے کی اجازت کے لیےاپنی ناکہ بندی کو نرم کررہاہے۔

اسرائیل نے حماس کے کنٹرول کے بعد2007ء میں غزہ کی ناکہ بندی کردی تھی۔

XS
SM
MD
LG