رسائی کے لنکس

جیک لیو امریکہ کے نئے وزیرِ خزانہ نامزد


امریکہ کے صدر براک اوباما نے 'وہائٹ ہائوس' کے چیف آف اسٹاف جیک لیو کو ملک کا نیا وزیرِ خزانہ نامزد کردیا ہے۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے 'وہائٹ ہائوس' کے چیف آف اسٹاف جیک لیو کو ملک کا نیا وزیرِ خزانہ نامزد کردیا ہے۔

جمعرات کو ان کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ لیو کو ان کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور وہ امریکی معیشت کی بحالی کی قیادت کرنے کے لیے بالکل موزوں شخص ہیں۔

ستاون سالہ جیک لیو اس سے قبل صدر اوباما اور سابق صدر بل کلنٹن کے دورِ حکومت میں بجٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ماضی میں انہوں نے 'وہائٹ ہائوس' اور کانگریس کے درمیان معاشی امور پر کئی اہم مذاکرات میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

لیو کو سنہ 2010ء میں صدر اوباما نے 'آفس آف منیجمنٹ اینڈ بجٹ' کا سربراہ مقرر کیا تھا جس سے پہلے وہ ان کی حکومت میں بطور نائب وزیرِ خارجہ خدمات انجام دے رہے تھے۔

جیک لیو اس سے قبل'سٹی گلوبل ویلتھ منیجمنٹ' کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور 'نیو یارک یونیورسٹی' کے ایگزیکٹو نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

جیک لیو کو وزیرِ خزانہ کا منصب سنبھالنے سے قبل امریکی سینیٹ کی منظوری درکار ہوگی۔

منظوری کی صورت میں وہ موجودہ ٹریژری سیکریٹری ٹموتھی گیتھنر کی جگہ سنبھالیں گے جو رواں ماہ اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG