رسائی کے لنکس

امریکہ: سلویا میتھیوز وزیرِ صحت نامزد


سلویا میتھیوز کی بطور وزیر ِصحت تعیناتی کی تصدیق امریکی سینیٹ کی جانب سے کی جائے گی۔

صدر اوباما نے جمعے کے روز اپنی بجٹ ڈائریکٹر سلویا میتھیوز برول کو امریکہ کی نئی وزیر ِصحت نامزد کر دیا ہے۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ سلویا میتھیوز کے ذمے ہیلتھ کئیر سے متعلق قانون سازی کا مڈ ٹرم الیکشنز تک نفاذ کرنا ہوگا جو کہ ایک مشکل امر ہوگا۔

سلویا میتھیوز کی بطور وزیر ِصحت تعیناتی کی تصدیق امریکی سینیٹ کی جانب سے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزیر ِصحت کیتھلین سیبیلیس نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔

سابق وزیر ِ صحت کیتھلین سیبیلیس کو ’اوباما کئیر‘ کے حوالے سے جسے پہلے ’افورڈیبل کئیر ایکٹ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، ’اوباما کئیر‘ کے نظام کے ناقص آغاز کی بنا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

’اوباما کئیر‘ کے حوالے سے امریکی سیاست میں رائے منقسم دکھائی دیتی ہے اور ریپبلکنز بطور ِ خاص صدر اوباما کی جانب سے صحت کے اس بل سے اتفاق نہیں رکھتے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نومبر کے مڈ ٹرم انتخابات میں ریپبلکنز امریکی سینیٹ میں کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرکے ’اوباما کئیر‘ کے خلاف کام کریں گے۔
XS
SM
MD
LG