رسائی کے لنکس

امریکہ: بجلی کے لیے دو نئے جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر کا منصوبہ


امریکہ: بجلی کے لیے دو نئے جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر کا منصوبہ
امریکہ: بجلی کے لیے دو نئے جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر کا منصوبہ

امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے ، دو جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر کے لیے آٹھ ارب ڈالر قرضے کی ضمانت دینے کا اعلان متوقع ہے۔

صدر اوباما یہ اعلان واشنگٹن کے قریب واقع ریاست میری لینڈ کے علاقے لین ہیم میں روزگار کے ایک تربیتی کے دورے کے بعد منگل کے روز کریں گے۔اس رقم سے جنوب مشرقی ریاست جارجیا میں واقع توانائی پیدا کرنے والی ایک کمپنی اپنے جوہری بجلی گھر میں نئے ری ایکٹروں کی تعمیر میں مدد ملے گی۔

یہ 30 سال کے عرصے میں امریکہ میں تعمیر کیے جانے والےپہلے نئے ری ایکٹر ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے آٹھ ارب ڈالر قرضوں کی ضمانت کے ساڑھے 18 ار ب ڈالر کے اس پروگرام کا حصہ ہیں جس کی اجازت امریکی کانگریس نے 2005 ء میں دی تھی۔ مسٹر اوباما نے 2011 ء کے اپنے بجٹ میں اس پروگرام کے لیے 54 ارب ڈالر تک فنڈز بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

XS
SM
MD
LG