رسائی کے لنکس

امیگریشن اصلاحات سال ختم ہونے سے پہلے ہوں گی: اوباما

ریپبلکنز صدر کو ایسے کسی بھی اقدام سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ اس طرح کا یک طرفہ اقدام کانگریس میں امیگریشن نظام میں مکمل اصلاحات سے متعلق مسودے کی منظوری میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے نے کہا ہے کہ وہ رواں سال کے ختم ہونے سے پہلے امریکی امیگریشن پالیسی میں اصلاحات لائیں گے۔

یہ بات انھوں نے جمعہ کو میانمار میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق انھوں نے اس پالیسی کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے لانے کا کہا ہے جس سے امریکہ میں بغیر دستاویزات کے ساتھ رہنے والے تقریباً پچاس لاکھ لوگوں کی ملک بدری کا خطرہ ٹل جائے گا۔

ریپبلکنز صدر کو ایسے کسی بھی اقدام سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ اس طرح کا یک طرفہ اقدام کانگریس میں امیگریشن نظام میں مکمل اصلاحات سے متعلق مسودے کی منظوری میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

تاحال صدر کی طرف سے اس اقدام پر حتمی فیصلے کے وقت کا تعین واضح نہیں ہے لیکن وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جوش ارنسٹ حتمی سفارشات کا جائزہ دورہ ایشیا سے واپسی پر لے سکتے ہیں۔

رواں ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز نے کانگریس میں برتری حاصل کر لی تھی اور اس جماعت کے قانون سازوں نے صدر کے ایسے کسی بھی اقدام کی بھرپور مخالفت کا عندیہ دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG