رسائی کے لنکس

صدر اوباما کی پولینڈ سے معذرت


صدر براک اوباما نے پولینڈ میں تنازع کو جنم دینے والے اپنے ایک جملے پر معذرت کا اظہار کیا ہے جو بقول ان کے وہ ایک غیر ارادی طورپر ادا ہونے والا جملہ تھا۔

اس ہفتے کے شروع میں مسٹر اوباما نے پولینڈ کے دوسری جنگ عظیم کے ایک ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، زمانہ جنگ کے دوران نازیوں کی قائم کردہ کیمپ نما قتل گاہوں کے حوالہ دیتے ہوئے پولینڈ کے ڈیتھ کیمپ کی اصطلاح استعمال کی تھی۔

مسٹر اوباما نے یہ معذرت پولینڈ کے صدر برونسلاو کوموروفسکی کے نام ایک خط میں کرتے ہوئے کہاہے کہ موجوہ نسل اور آنے والی نسلیں ڈیتھ کیمپوں کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

مسٹر کوموروفسکی نے صدر اوباما کے اس خط کی تعریف کی ہے۔

پولینڈ کے عہدے دار دوسری جنگ عظیم کے دوران قائم کیے جانے والے ان جنگی کیمپوں کے بارے میں بہت حساس ہیں ۔ اگرچہ دو کیمپ پولینڈ کی سرزمین پر بنائے گئے تھے جس پر اس وقت نازیوں کا قبضہ تھا، لیکن ان کیمپوں کو چلانے میں پولینڈ کا کوئی کردار نہیں تھا۔

مسٹر اوباما کی زبان سے جین فارسکی کو بعد از انتقال صدراتی میڈل دیتے وقت غیر ارادی طو ر پر یہ جملہ ادا ہوا تھا۔ جین فارسکی نے اتحادیوں کے پاس نازیوں کے قائم کردہ ان کیمپوں کے بارے میں گواہی دی تھی جن میں یورپی یہودیوں کی نسل کشی کی گئی تھی۔

نازیوں نے ہولوکاسٹ کے دوران 60 لاکھ یہودیوں کو قتل کیاتھا جس میں 30 لاکھ کاتعلق پولینڈ سے تھا۔

XS
SM
MD
LG