رسائی کے لنکس

امریکی صدر براک اوباما کی پونا کی ایک بیکری پر حملے کی مذمت


امریکی صدر براک اوباما نے بھارتی وزیر اعظم سے مغربی بھارت میں گذشتہ ہفتے ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والے ایک بم دھماکے پر مذمت کے اظہار کے لیے انہیں ٹیلی فون کیا ہے۔

وزیر اعظم من موہن سنگھ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر اوباما نے جمعرات کی صبح انہیں ٹیلی فون کر کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں راہنماؤں نے اس گفتگو کے دوران بھارت اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا جائزہ بھی لیا۔


ہفتے کے روز پونا شہر کی ایک بیکری پر اس حملے میں 11 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے تھے۔

عہدے داروں کو شبہ ہے کہ اس حملے میں ملک کے اندر موجود اسلام پرست گروپ اور پاکستان میں قائم عسکریت پسند ملوث ہو سکتے ہیں۔

بھارتی پولیس نے جمعرات کو کم از کم دو افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ ایک یا دو افراد خود کو گاہک ظاہر کرتے ہوئے جرمن بیکری ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور دھماکا خیز مواد سے بھرا ایک بیگ وہاں چھوڑ گئے جو بعد میں پھٹ گیا۔

XS
SM
MD
LG