رسائی کے لنکس

صدر اوباما اور مشیل اوباما کی جانب سے کرسمس کی مبارک باد


صدر اوباما اپنے خاندان کے ساتھ تعطیلات گذارنے 22 دسمبر کو ہوائی پہنچے۔
صدر اوباما اپنے خاندان کے ساتھ تعطیلات گذارنے 22 دسمبر کو ہوائی پہنچے۔

صدر براک اوباما نے اپنے ہفتے وار خطاب میں خاتون اول مشیل اوباما کو شریک کرتے ہوئے قوم کو کرسمس کی مبارک باد دی۔

امریکی صدر براک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے اپنے ایک پیغام میں امریکی عوام کو کرسمس کی مبارک باد دی ہے اور ملک کے لیے امریکی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی خدمات کا شکریہ ادا کیاہے۔

اپنے ہفتہ وار خطاب میں انہوں نے خاتون اول کو شریک کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وطن کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام ا مریکی فوجیوں کے لیے دعا کریں۔

خاتون اول ہفتے کی صبح ہوائی کے شہر ہونولولو پہنچی تھیں۔

صدر اوباما روایتی طور پرکرسمس کی اپنی تعطیلات ہوائی میں گذارتے ہیں۔ یہ وہ جزیرہ ہے جہاں وہ پیدا ہوئے تھے اور اپنا کچھ وقت وہاں گذاراتھا۔

دوسری جانب ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار خطاب میں ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بونیر نے ڈیموکریٹس پر زور دیا کہ وہ ٹیکسوں اور سرکاری اخراجات میں کفایت سے متعلق التوا میں پڑے ہوئے بل کی منظوری کے لیے کانگریس میں ری پبلیکنز کے ساتھ مل کر کام کریں۔
XS
SM
MD
LG