رسائی کے لنکس

صدر اوباما ورکرز کی حمایت جیتنے کے لیے کوشاں


امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کا 'نیشنل کنونشن' منگل سے ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شیرلوٹ میں شرو ع ہورہا ہے

امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کا 'نیشنل کنونشن' منگل سے ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شیرلوٹ میں شرو ع ہورہا ہے جس میں صدر براک اوباما کو دوسری مدت کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

تاہم باضابطہ صدارتی نامزدگی سے قبل ہی صدر اوباما کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ امریکی صدر نے پیر کو 'لیبر ڈے' کی سالانہ چھٹی کے موقع پر کار سازی کی صنعت سے وابستہ مزدوروں کی ا نجمن کے ایک جلسے سے خطاب کیا۔

ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں مزدوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ انہیں امریکی محنت کشوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے۔

صدر اوباما 'ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن' میں شرکت کی غرض سے نارتھ کیرولائنا جانے سے قبل پیر کی شام ریاست لوزیانا پہنچیں گے جہاں وہ گزشتہ ہفتے آنے والے طوفان سے ہونےو الے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔

دریں اثنا نومبر کے صدارتی انتخاب میں صدر اوباما کے مقابلے پر ری پبلکن جماعت کے امیدوار مٹ رومنی نے 'لیبر ڈے' کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن امریکیوں کو روزگار سے متعلق اخلاقی اصولوں کی تذکیر کا موقع فراہم کرتا ہے۔
XS
SM
MD
LG