رسائی کے لنکس

صدر اوباما اور ریپبلکن رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہو گی

سینیٹر مچ مک کونل
سینیٹر مچ مک کونل

ظہرانے پر ہونے والی ملاقات میں دونوں فریق اس امر کا جائزہ لیں گے کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں قانون سازی کس طرح کی جا سکتی ہے۔ امریکہ میں منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن کو کانگریس میں اکثریت حاصل ہوئی تھی۔

امریکہ میں منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات  میں جیتنے والے ریپبلکن،   صدر براک اوباما سے جمعہ کو ایک ظہرانے پر ملاقات کریں گے جس میں دونوں فریق  اس امر کا جائزہ لیں گے کہ  آئندہ آنے والے مہینوں میں  قانون سازی کس طرح کی جا سکتی ہے ۔

وائٹ ہاؤس میں ظہرانے سے قبل واضح طور پر یہی خیال کیا جا رہا تھا کہ  انتخابات کے بعد  کے عرصے میں صدر اوباما اور اگلے سال کانگریس کو کنٹرول کرنے والے ریپبلکنز کے درمیان قانون سازی سے متعلق محاذ آرائی ہو سکتی ہے۔

ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوہنر اور سینٹر مچ میک کونل جن کے بار ے میں توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ جنوری میں  سینیٹ میں  اکثریتی جماعت کے لیڈر ہوں گے، نے کہا کہ وہ  اوباما کو  ایسے  مسودے بھیجیں گے جو  صدر کی صحت عامہ کی نگہداشت  سے متعلق قانون کو جزوی یا مکمل طور پر ختم کر دیں گے۔

صدر اوباما نے اس کے جواب میں کہا کہ وہ ریپبلکنز کی دھمکی کو نظر انداز کر دیں گے  اور اپنے ایگزیکٹو  اختیارات کو استعمال کریں گے۔

ایوان نمائندگان کے ریپبلکن ارکان  تواتر کے ساتھ امیگریشن  سے متعلق قانون سازی  کرنے سے انکار کرتے آئے ہیں۔

بوہنر نے جمعرات کو ایک  نیوز کانفرنس میں متنبہ کیا کہ "مشترکہ بنیادوں کو ڈھونڈنا مشکل کام ہے ۔ تاہم  یہ اور بھی مشکل ہو گا اگر صدر ہمار ے ساتھ  کام کرنے پر تیار نا ہوئے"۔

جب کہ وائٹ ہاؤس  کی طرف سے اس ملاقات سے پہلے اچھی اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اوباما ریپبلکنز کے ساتھ  تمام مشترکہ معاملات پر مل کر کام کے بارے میں تیار ہیں جن میں  بنیادی ڈھانچے، ٹیکس اصطلاحات اور بین الااقوامی تجارت کے امور شامل ہیں، باوجود اس کے کہ صحت عامہ کی نگہداشت اور امیگریشن کے معاملات پر اختلاف ہیں۔

توقع ہے کہ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کا محور  ان مجوزہ بلوں کے بارے میں ہو گا جن  کو فوری طور پر منظور کیا جانا ضروری ہے۔

XS
SM
MD
LG