رسائی کے لنکس

امریکہ کا اگلا صدر بھی ڈیموکریٹ ہی ہوگا، اوباما


فائل
فائل

صدر اوباما نے کہا کہ ڈیموکریٹس کی سیاست کا محور وہ معاملات ہیں جن سے عام امریکی شہریوں کی زندگیاں براہِ راست جڑی ہیں۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ کا آئندہ صدر بھی ان کی جماعت ڈیموکریٹس سے ہی ہوگا۔

جمعرات کی شب بالٹی مور میں ڈیموکریٹس رہنماؤں کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹس کامیابی حاصل کریں گے اور ان کا جانشین کوئی ڈیموکریٹ ہی ہوگا۔

صدر نے کہا کہ انہیں اپنی اس پیش گوئی کے پورا ہونے کا اس لیے بھی یقین ہے کیوں کہ ڈیموکریٹس کی سیاست کا محور وہ معاملات ہیں جن سے عام امریکی شہریوں کی زندگیاں براہِ راست جڑی ہیں۔

صدر اوباما اس سے قبل بھی آئندہ صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار کی فتح کی امید ظاہر کرچکے ہیں لیکن تاحال انہوں نے ڈیموکریٹس کی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں شریک کسی امیدوار کی باضابطہ حمایت نہیں کی ہے۔

اپنے خطاب میں صدر اوباما نے ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ ہم اپنے سیاست دانوں کو مسلمانوں کی توہین کرنے اور امریکیوں کے مختلف گروہوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کی اجازت دے کر دنیا بھر میں امریکہ کی حثیتا اور قائدانہ کردار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس پر انہیں امریکہ کے اندر اور باہر ہر دو جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

XS
SM
MD
LG