رسائی کے لنکس

امریکی خفیہ ادارے دہشت گردی کی کوشش روکنے میں ناکام رہے ہیں: اوباما


امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی سراغ رساں اداروں کے پاس 25 دسمبر کے دن امریکی جہاز میں دہشت گردی کی کوشش روکنے کے کافی معلومات موجود تھیں، لیکن وہ اسے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں ناکام رہے۔

صدر نے منگل کے روز اپنی سیکیورٹی ٹیم سے ملاقات کی، جسے حکام نے کرسمس کے دن نارتھ ویسٹ ایرلائن میں ہونے والی دہشت گردی کی کوشش کے بارے میں ’بے لاگ اپ ڈیٹ‘ قرار دیا۔

صدر اوباما نے کہا کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں امریکہ کو محفوظ بنانے کے قدم اٹھائے ہیں اور اس سلسلے میں ہوائی اڈوں پر مزید سکریننگ اور سیکیورٹی فراہم کرنے اور دہشت گردوں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنا شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ خفیہ اداروں کی اس قسم کی ناکامی برداشت نہیں کریں گے اور ہمیں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

صدر نے یمن کے بارے میں تبادلہٴ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوانتانامو بے کے مزید قیدی یمن کے حوالے نہیں کیے جائیں گے، تاہم گوانتانامو کا قید خانہ ہر حال میں بند کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ القاعدہ گوانتانامو بے کو بہانہ بنا کر لوگوں کو بھرتی کر رہی ہے اور اس جیل کا کھلا رہنا امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔

XS
SM
MD
LG