رسائی کے لنکس

اوباما، نواز شریف ملاقات 22 اکتوبر کو ہوگی: ترجمان


ہیگ (فائل)
ہیگ (فائل)

ایک بیان میں وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ ’صدر، وزیر اعظم نواز شریف سے بات چیت کے منتظر ہیں، جِس میں وہ طریقہٴکار تلاش کرنا شامل ہے جس سے ہمارے مشترکہ مفادات فروغ پائیں اور مستحکم و محفوظ ہوں اور پاکستان خوش حال ہو‘

صدر براک اوباما جمعرات 22 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری، جوش ارنیسٹ نے پیر کو ایک اخباری بیان میں کہا ہے ’یہ دورہ دیرپہ نوعیت کے امریکہ پاکستان تعلقات کا غماز ہے‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’اِس دورے سے باہمی تشویش کے معاملات کےبارے میں تعاون کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم ہوگا، جِن میں معاشی افزائش، تجارت اور سرمایہ کاری، شفاف توانائی، عالمی صحت، موسمیاتی تبدیلی، جوہری سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی استحکام (کے معاملات) شامل ہیں۔‘

ترجمان نے کہا کہ ’صدر، وزیر اعظم نواز شریف سے بات چیت کے منتظر ہیں، جِس میں وہ طریقہ کار تلاش کرنا شامل ہے جس سے ہمارے مشترکہ مفادات فروغ پائیں اور مستحکم و محفوظ ہوں اور پاکستان خوش حال ہو‘۔

XS
SM
MD
LG