رسائی کے لنکس

چھوٹے کاروبار کا دِن: صدرنےشاپنگ کی


دختران ساشا اور مالیا کے ہمراہ صدر اوباما کی Kramerbooksپر شاپنگ
دختران ساشا اور مالیا کے ہمراہ صدر اوباما کی Kramerbooksپر شاپنگ

صدر نے کہا کہ اُنھوں نے اور دخترانِ اول ساشا اور مالیا نے کرسمس کی شاپنگ کا آغاز کردیا ہے اور ساتھ ہی مقامی کاروبار کے فروغ کی حمایت کا کام بھی شروع کر دیا ہے

’چھوٹے کاروباروں‘ کے دِن کی نسبت سے ہفتے کو صدربراک اوباما اپنی صاحبزادیوں کے ہمراہ وائٹ ہاؤس سے چند بلاک دور شاپنگ کے لیے کتابوں کی ایک دوکان پر گئے۔

صدر نے کہا کہ اُنھوں نے اور صاحبزادیوں ساشا اور مالیا نے کرسمس کی شاپنگ کا آغاز کردیا ہے اور ساتھ ہی مقامی کاروبار کے فروغ کی حمایت کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔

صدر نے جو کتابین خریدیں اُن میں برائن سیلزنک کی کتاب The Invention of Hugo Cabret، جیف کنی کی کتاب Diary of a Wimpy Kid: Cabin Fever، اور احمد راشد کی کتاب Descent into Chaos: The U.S. and the Disaster in Pakistan, Afghanistan, and Central Asiaخریدیں۔

تھوک کا کاروبار کرنے والی صنعت نے کرسمس سے پہلے کی سیزن کے لیے، چھوٹی سطح کے اور اپنے طور پر چلائے جانے والے کاروبارکو فروغ دینے کے لیے ہفتےکو چھوٹے کاروباروں کا دِن قرار دیا تھا۔ یہ ’بلیک فرائی ڈے‘ اوربڑے بڑے ڈپارٹمینٹل اسٹورزاورتھوک کے بڑےکاروباروں کے مقابلے میں چھوٹے کاروبار کو اہمیت دلانے کے سلسلے کی ایک کاوش ہے۔

XS
SM
MD
LG