رسائی کے لنکس

فادرز ڈے: اوباما پام اسپرنگس میں


اتوار کے روز صدر کے شڈول میں کوئی اور کام نہیں تھا، سوائے عراق میں جہادیوں کی طرف سے حکومت کو لاحق خطرے کے بارے میں ممکنہ امریکی اقدام پر مشیروں سے صلاح و مشورہ کرنا

امریکی صدر براک اوباما نے یوم والد جنوبی کیلی فورنیا میں گزارا، اور صبح کا آغاز گولف کا ایک راؤنڈ کھیل کر کیا۔

اپنے مشیروں کے ہمراہ، صدر اوباما نے پورکوپائن کریک اسٹیٹ میں گولف کھیلا۔ کھیل کا یہ علاقہ اوریکل کے بانی، لیری ایلی سن کی ملکیت ہے۔

اتوار کے روز صدر کے شڈول میں کوئی اور کام نہیں تھا، سوائے عراق میں جہادیوں کی طرف سے حکومت کو لاحق خطرے کے بارے میں ممکنہ امریکی اقدام پر مشیروں سے صلاح و مشورہ کرنا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان، جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ صدر نے ہفتے کے روز عراق سے متعلق تازہ صورت حال پر قومی سلامتی کی مشیر، سوزن رائس سےبریفنگ لی تھی۔

صدر نے اُنھیں ہدایات جاری کی تھیں کہ اُنھیں صورت حال سے باخبر رکھا جائے، ایسے میں اُن کی قومی سلامتی کی ٹیم نے اختتام ہفتہ اپنے اجلاس جاری رکھے، تاکہ ممکنہ آپشنز کا جائزہ لیا جاتا رہے۔


صدر اور خاتون اول، مشیل اوباما جمعے کی رات پام اسپرنگس پہنچے تھے۔

قومی سلامتی کی فریفنگز کے علاوہ، مسٹر اوباما نے ہفتے کے روز ایک فنڈ ریزر میں شرکت کی، کیلیفورنیا ارون یونیورسٹی کے گریجیوئیٹس سے خطاب کیا، اور مشیروں کے ساتھ گالف کا ایک راؤنڈ کھیلا۔

ارنیسٹ کے مطابق، اوباما خاندان نے ’فادرز ڈے‘ پام اسپرنگس میں اپنی بیٹی، مالیا کے ساتھ منایا۔ ساشا اختتام ہفتہ دورے پر نہیں آئیں۔

آج رات کو، صدر اوباما شمالی آئرلینڈ اور جرمنی کے سہ روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔
XS
SM
MD
LG