رسائی کے لنکس

اوباما-کورائلہ رابطہ، امدادی کام اور ضروریات پر بات چیت


ذرائع کے مطابق، زلزلے کے بعد بچاؤ اور امدادی کام میں مدد دینے کے لیے امریکی سویلین اور فوجی اہل کاروں کی جانب سے حکومت نیپال اور بین الاقوامی تنظیموں کی امداد سے متعلق کوششوں پر بات ہوئی

امریکی صدر براک اوباما نے ٹیلی فون پر نیپال کے وزیر اعظم سوشی کورائلہ سے گفتگو کی جس میں نیپال میں 25 اپریل کو آنے والے زلزلے کی نتیجے میں ہونے والے تباہ کُن جانی و مالی نقصان پر امریکی عوام کی جانب سے دل کی گہرائی سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بات بدھ کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اخبار ی بیان میں کہی گئی ہے۔

بیان کے مطابق، قدرتی آفت کے بعد بچاؤ اور امدادی کام میں مدد دینے کے لیے امریکی سویلین اور فوجی اہل کاروں کی جانب سے حکومت نیپال اور بین الاقوامی تنظیموں کی امداد سے متعلق کوششوں پر بات ہوئی۔

امریکی صدر نے اس مشکل وقت میں امریکہ کی جانب سے نیپالی عوام کو درکار ہر طرح کی مدد کی فراہمی کا عہد کیا۔

XS
SM
MD
LG