رسائی کے لنکس

دہشت گرد جوہری ہتھیار حاصل کرنے میں کوشاں ہیں: اوباما کا انتباہ


امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ القاعدہ جیسے دہشت گرد نیٹ ورک جوہری ہتھیار بنانے کےلیے جوہری مواد کے حصول کی کوششں میں لگے ہوئےہیں۔

اُنھوں نےعالمی سربراہوں سے کہا کہ اگر دہشت گرد کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ اُنھیں استعمال بھی ضرورکریں گے۔

اُنھوں نے یہ بات منگل کودوروزہ بین الاقوامی جوہری سربراہی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔

صدر نے کہا کہ جس دِن دہشت گرد اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے، اوروہ دِن عالمی تباہی کا دِن ہوگا، اور اِس سے عالمی امن اور استحکام کو ناقابلِ بیان نقصان پہنچے گا۔

اُنھوں نے کہا کہ، یہ بات زیادہ سے زیادہ واضح ہوتی جارہی ہے کہ نیوکلیئر دہشت گردی کا خطرہ ، عالمی سکیورٹی کے لیے اور ہماری مجموعی سکیورٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

XS
SM
MD
LG