رسائی کے لنکس

سوڈان کے خلاف تعزیرات میں نرمی کا امکان، جمعے کو اعلان متوقع


حکام نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس ایک پانچ نکاتی منصوبے کا اعلان کرنے والا ہے، جس میں تعزیرات میں نرمی اور حکومت کی جانب سے مثبت جوابی اقدام کیا جانا شامل ہوگا؛ جس کی وجہ سوڈان کی طرف سے انسدادِ دہشت گردی سے متعلق بہتر پیش رفت دکھانا ہے

امریکی اہل کاروں نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ سوڈان کے خلاف تعزیرات میں نرمی برتنے کا ارادہ رکھتی ہے، جسے امریکہ نے دہشت گردی کی سرپرست ریاست قرار دیا ہوا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس ایک پانچ نکاتی منصوبے کا اعلان کرنے والا ہے، جس میں تعزیرات میں نرمی اور حکومت کی جانب سے مثبت جوابی اقدام شامل ہوگا۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ اس کی وجہ سوڈان کی طرف سے انسدادِ دہشت گردی سے متعلق بہتر پیش رفت دکھانا ہے۔

اہل کاروں کو اس بات کا اختیار نہیں کہ وہ منصوبے کے بارے میں کھل کر بات کریں، اور چاہتے ہیں کہ اُن کا نام ظاہر نہ کیا جائے۔ اُنھوں نے کہا ہےکہ یہ اعلان جمعے کو متوقع ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ سوڈان اب بھی امریکہ کی جانب سے دشت گردی کی سرپرست ریاست رہے گا۔

اُنھوں نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت لاگو امریکی جرمانہ پھر سے عائد ہوسکتا ہے، اگر سوڈان دکھائی گئی پیش رفت سے روگردانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG