رسائی کے لنکس

طوفانی بگولا: نقصان کے جائزے کے لیے اوباما کا دورہ


مسٹر اوباما نے ’مور ٹاؤن‘ جاکر قصبے کے باشندوں سے اُن کے پیاروں کی ہلاکت پر تعزیت کی، جہاں اِس قدرتی آفت کے نتیجے میں 24افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہوئے

گذشتہ ہفتے اوکلاہوما میں آنے والی مہلک آندھی کے باعث آنے والی تباہی کا معائنہ کرنے کے لیے، امریکی صدر براک اوباما نے اتوار کے دِن ملک کی اِس وسط مغربی ریاست، اوکلاہوما کا دورہ کیا۔

مسٹر اوباما نے ’مور ٹاؤن‘ جاکر قصبے کے باشندوں سے اُن کے پیاروں کی ہلاکت پر تعزیت کی، جہاں اِس قدرتی آفت کے نتیجے میں 24افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہوئے۔

پچھلے پیر کو آنے والے بگولے کی پیمائش EF-5 کے طور کی گئی تھی، جو کہ بگولوں کی سنگین سطح تصور کی جاتی ہے۔

اِس قدرتی آفت کے نتیجے میں، اوکلاہوما شہر سے باہر کےدیہی علاقےکے اسکول، مضافات اور اسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

صدر نے ’مہور‘ کو پہلے ہی آفت زدہ قرار دیا ہے اور قصبے کی تعمیر کے لیے جِن تمام چیزوں کی ضرورت ہے، اُنھیں وہ فراہم کیے جانے کا وعدہ کیا ہے۔

آندھی کے باعث پہنچنے والےنقصان کی مالیت کا اندازہ دو ارب ڈالرکے لگ بھگ لگایا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG