رسائی کے لنکس

صحت سے متعلق قانون پر سپریم کورٹ کا فیصلہ صدر اوباما کی ’کامیابی‘


صدر اوباما وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں نائب صدر جو بائڈن کے ہمراہ، 25 جون، واشنگٹن

صدر اوباما وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں نائب صدر جو بائڈن کے ہمراہ، 25 جون، واشنگٹن

صدر اوباما نے غیر رسمی طور پر ’اوباماکیئر‘ کہلانے والے اس قانون پر عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ امریکیوں کے لیے ایک بہت اچھا دن ہے۔‘‘

جمعرات کو امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے صدر اوباما کے صحت سے متعلق قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ صدر کی ایک فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

قومی صحت کا قانون تمام امریکیوں کو صحت کی سہولتوں تک رسائی کی ضمانت دے گا۔ یہ اقدام سات سال قبل صدر اوباما کی صدارتی مہم کا بنیادی نقطہ تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کا مطلب ہے کہ یہ قانون ایک اور چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ کانگریس میں اس قانون کو مخالفت کا سامنا ہے اور اس میں کمی یا پھر اسے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ سپریم کورٹ میں بھی اس کے خلاف متعدد درخواستیں دائر کی گئیں تھی۔

صدر اوباما نے غیر رسمی طور پر ’اوباماکیئر‘ کہلانے والے اس قانون پر عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ امریکیوں کے لیے ایک بہت اچھا دن ہے۔‘‘

سپریم کورٹ کے فیصلے کی خبر سننے کے بعد صدر اوباما اوول آفس میں اپنے چیف آف سٹاف سے بغلگیر ہو رہے ہیں۔ (وائٹ ہاؤس فوٹو)

سپریم کورٹ کے فیصلے کی خبر سننے کے بعد صدر اوباما اوول آفس میں اپنے چیف آف سٹاف سے بغلگیر ہو رہے ہیں۔ (وائٹ ہاؤس فوٹو)

اس قبل بہت سے امریکیوں کو پہلے سے لاحق امراض کے باعث صحت کے منصوبوں سے خارج رکھا جاتا تھا، مگر اب وہ بھی ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ صدر اوباما نے کہا کہ ان کے خیال میں اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ یہ قانون کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اسے امریکی معاشرے کے تانے بانے کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

امریکہ میں صحت کا نظام نجی شعبے کے پاس ہے اور صارفین کو صحت کی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے انشورنس پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

جو لوگ انشورنس لینے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں ضرورت پڑنے پر صحت کی سہولتوں تک رسائی میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، مگر اس قانون کی منظوری کے بعد حکومت ایسے افراد کی انشورنس حاصل کرنے میں مدد کرے گی جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے یا جنہیں پہلے سے امراض لاحق ہیں۔

صدر اوباما نے کہ رپبلیکن پارٹی کے ساتھ مل کر صحت کے نظام میں مزید بہتری لانے کی پیشکش کی۔ ایوان نمائندگان کی سپیکر جان بینر نے خبردار کیا تھا کہ وہ اس قانون کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

XS
SM
MD
LG