رسائی کے لنکس

برطانوی آئل کمپنی 18.7 ملین ڈالر معاوضہ ادا کرنے پر تیار


فائل
فائل

امریکہ اور گلف آف میکسکو کے پانچ ساحلی ملکوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں، برطانوی آئل کمپنی نے کہا ہے کہ وہ 18 برس تک ہر سال ایک ارب ڈالر سے زائد سالانہ ادا کر ے گا

خلیج میکسکو میں 2010ء میں ڈرلنگ کے دوران تیل رسنے کے واقعے پر نامور برطانوی آئل کمپنی (بی پی) نے امریکی دعویٰ کے جواب میں، 18.7 ارب ڈالر معاوضہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

امریکہ اور گلف آف میکسکو کے پانچ ساحلی ممالک کے ساتھ طے پانے والے اس معاہدے میں، برطانوی آئل کمپنی نے کہا ہے کہ وہ 18 برس تک ہر سال ایک ارب ڈالر سے زائد سالانہ ادا کر ے گا۔

سمندر کے اندر ایک اعشاریہ چھ کلومیٹر گہرائی میں واقع تیل کے کنویں میں دھماکے سے سطح سمندر پر موجود 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور آئل رگ کی تنصیبات کو نقصان پہنچا تھا؛ اور اگلے کئی ہفتوں تک تین ملین بیرل سے زائد تیل رس کر سمندر میں بہتا رہا اور بمشکل ہی کنویں کو بند کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

حادثے کے قریب، نیو آرلین میں امریکی جج اس سال کے اوائل میں اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ کمپنی نے کنویں کے استعمال میں غیرمعمولی غفلت برتی ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل لوریتا لِنچ کے مطابق، اگر عدالت معاہدے کی منظوری دے دیتی ہے تو یہ امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا تصفیہ ہوگا۔

انھوں نے کہا ہے کہ موصول ہونے والی رقم ساحلی ممالک کی معیشت، ماہی گیری اور سمندری حیات کو پہچنے والے ماحولیاتی نقصان کی بحالی کے لئے استعمال کی جائے گی۔

بی پی کا کہنا ہے کہ4.5 ارب ڈالر کے جرمانے سمیت، تیل بہنے سے متعلق لاگت پہلے ہی بڑھ کر 42 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG