رسائی کے لنکس

اورکزئی: جیٹ طیاروں کی بمباری میں 12 جنگجو ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں جمعرات کی صبح طالبان شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے کی گئی بمباری میں کم از کم 12 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقوں برمیلا، ماموزئی اور خادی زئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن سے چار مراکز مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز بڑا زمینی آپریشن کر چکی ہیں اور حکام بیشتر علاقوں میں حکومت کی عمل داری کا اعلان بھی کر چکے ہیں تاہم بعض علاقوں میں جنگجو اور سرکاری فورسز میں وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG