رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ اولمپکس گیمز 2020ء کی میزبانی کی دوڑ سے باہر


جنوبی افریقہ اولمپکس گیمز 2020ء کی میزبانی کی دوڑ سے باہر
جنوبی افریقہ اولمپکس گیمز 2020ء کی میزبانی کی دوڑ سے باہر

جنوبی افریقہ سن 2020ء کے اولمپکس گیمز کی میزبانی کی دوڑ میں حصہ نہیں لے گا ۔حکومت کی جانب سے اس کاباقاعدہ اعلان جمعرات کو کردیا گیا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ان قیاس آرائیوں کا بھی اختتام ہوگیا جن میں کہا جارہا تھا کہ 2010ء کے ورلڈ کپ کا میزبان ملک اولمپک کی میزبانی کے لئے اپنے حریف برازیل سے مقابلہ کرے گا۔
جنوبی افریقہ کی کابینہ کے ترجمان اور حکومتی نمائندے جیمی مانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے میزبانی کی دوڑمیں شرکت کرنے کے بجائے اپنی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور غربت کے خلاف جدوجہد کرنے فیصلہ کیا ہے ۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) پیر سے سن 2020 ء میں ہونے والے عالمی کھیلوں کے لئے درخواستیں وصول کرے گی تاہم کھیلوں کی میزبانی کا شرف حاصل کرنے والے شہر کے نام کا اعلان آئندہ دو برسوں میں بیونس آئرس میں کیا جائے گا۔
ابھی تک صرف اٹلی کے دارالحکومت روم کی جانب سے میزبانی کے لئے ہونے والے مقابلے میں شرکت کا اعلان کیا گیا ہے ۔ تاہم اب جنوبی افریقہ کی جانب سے مقابلے میں حصہ نہ لینے کے اعلان پر جاپان اور مشرق وسطیٰ کے ناموں پر غور ہوگا۔
واضح رہے کہ لندن 2012ء جبکہ ریو دی جینرو 2016ء کے سرمائی اولمپک کھیلوں کی میزبانی کا شرف حاصل کریں گے۔

XS
SM
MD
LG