رسائی کے لنکس

لندن اولمپکس کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع


لندن اولمپکس کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع
لندن اولمپکس کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

لندن میں اگلے سال جولائی میں شروع ہونے والے اولمپکس کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگی گئی اور منتظمین نے اس توقع کا اظہار ہے کہ بہت زیادہ طلب کے باوجود آن لائن فروخت کا نظام کریش نہیں ہوگا۔

ٹکٹوں کی فروخت 27 جولائی 2012ء کولندن اولمپکس کے افتتاح سے 500 دن پہلے شروع کی گئی ہے۔ انتظامیہ کمیٹی کے چیئر مین سباسٹین کوئے کا کہناہے کہ انہیں آن لائن کمپیوٹر کے نظام پرکسی شدید دباؤ کی اطلاع نہیں ملی۔

تاہم انہوں نے اولمپکس کے شیدائیوں پر زور دیا کہ ٹکٹوں کے خرید کے عمل کو بھی میراتھن دوڑ کی طرح قبول کریں۔ اولمپکس میں دلچسپی رکھنے والے 26 اپریل تک ٹکٹیں خرید سکتے ہیں اور ان کے لیے66 لاکھ ٹکٹیں موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے شائقین کے لیے سب سے بہتر یہ ہوگا کہ وہ پہلے دن ہی ٹکٹ حاصل کریں۔

لندن اولمپکس کے ٹکٹوں کی قیمت مختلف مقابلوں کے لیے مختلف رکھی گئی ہے ۔ جو ابتدائی مقابلوں کے لیے 32 ڈالر سے لے آخری اہم مقابلوں ، مثلاً مردوں کے سو میٹر فائنل کے لیے1200 ڈالر تک ہے۔

ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان 24 جون کو کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG