رسائی کے لنکس

روس پروازیں، ’ٹوتھ پیسٹ ٹیوب ‘دھماکہ خیز مواد سے ہوشیار


عہدے داروں نے امریکی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ اِس وقت کوئی مخصوص خطرہ لاحق نہیں۔ تاہم اُنھوں نے اِس انٹیلی جنس رپورٹ کی تفصیل ظاہر نہیں کی، جس کے باعث اِس انتباہ کی ضرورت پیش آئی ہے

امریکی’ہوم لینڈ سکیورٹی‘ کے اہل کاروں نے روس جانے والی فضائی کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ’ٹوتھ پیسٹ ٹیوبس‘ پر نظر رکھیں، جِن میں بم سازی کا مواد بھرا جا سکتا ہے۔

عہدے داروں نے امریکی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ اِس وقت کوئی مخصوص خطرہ لاحق نہیں ہے۔ تاہم، اُنھوں نے اِس انٹیلی جنس رپورٹ کی تفصیل ظاہر نہیں کی، جس کے باعث اِس انتباہ کی ضرورت پیش آئی ہے۔

روس کے شہر سوچی میں’سرمائی اولمپکس‘ جمعے کے روز سے شروع ہونے والے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز ’اولمپکس ویلیج‘ کا دروہ کیا، جہاں اُنھوں نے کہا کہ سلامتی کا معاملہ اہم تشویش کا باعث ہے۔

اسلامی شدت پسندوں نے دھمکی دے رکھی ہے کہ وہ کھیلوں میں خلل ڈالیں گے۔

داغستان سے تعلق رکھنے والے ایک جہادی گروپ نے گذشتہ سال کے اواخر میں ’وولگوگراد‘ میں دو خوکش حملے کیے تھے، جِن کے نتیجےمیں 34 افراد ہلاک ہوئے۔

روسی ابلاغ عامہ کا کہنا ہے کہ ’وولگوگراد‘ میں ہونے والے خود کش بم حملوں میں ملوث مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز جمال الدین مرزائیف کو داغستان کے ایک گھر میں پولیس سے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کیا گیا۔

ایک اندازے کے مطابق، روسی حکام نے ’سوچی اولمپکس‘ کی تیاریوں پر دو ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔

ہزارو ں کی تعداد میں سلامتی سے متعلق عملے کو تعینات کیا گیا ہے، جِنھیں، ’رِنگ آف اسٹیل‘ کا نام دیا گیا ہے، جنِھوں نے بحیرہ اسود کے صحت افزا مقام کے گِرد ڈیرہ ڈال رکھا ہے، تاکہ دہشت گرد حملوں کو روکا جاسکے۔
XS
SM
MD
LG