رسائی کے لنکس

اولمپکس ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ارجنٹائن کے مدمقابل


ارجنٹائن کے ساتھ پاکستان کا آخری معرکہ رواں سال اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہوا تھا اور یہ واحد میچ تھا جس میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم ٹیم لندن اولمپکس کے مقابلوں میں بدھ کو ارجنٹائن کے مدمقابل ہوگی۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔

2012ء لندن اولمپکس میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ اسپین کے خلاف کھیلا تھا جو کہ ایک، ایک سے برابر رہا۔ تاہم اس میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مبصرین کی نظر میں خاصی متاثر کن رہی۔

ارجنٹائن کے ساتھ پاکستان کا آخری معرکہ رواں سال اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہوا تھا اور یہ واحد میچ تھا جس میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کو اولمپکس کے ہاکی مقابلوں میں گروپ اے میں رکھا گیا ہے جس میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور برطانیہ سے اس کے مقابلے ہونا ابھی باقی ہیں۔
XS
SM
MD
LG