رسائی کے لنکس

سوچی: مردوں کی آئس ہاکی، امریکہ کے خلاف کینیڈا کی برتری


جمعے کے روز سوچی میں ہونے والے سیمی فائنل مقابلے میں، کینیڈا کے کھلاڑیوں نے امریکہ کو ایک صفر سے شکست دی۔ یہ مقابلہ ’بولشوئی آئس ڈوم‘ میں ہوا، جس میں کینیڈا کے کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکیوں کے جارحانہ انداز کو قابو کیے رکھا

آج متواتر دوسرے روز، کینیڈا کی ’ آئس ہاکی ٹیم‘ نے اپنے شمالی امریکی حریف کی طلائی تمغے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔

جمعے کے روز سوچی میں ہونے والے سیمی فائنل مقابلے میں، کینیڈا کے کھلاڑیوں نے امریکہ کو ایک صفر سے شکست دی۔ یہ مقابلہ ’بولشوئی آئس ڈوم‘ میں ہوا، جس میں کینیڈا کے کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکیوں کے جارحانہ انداز کو قابو کیے رکھا۔

کینیڈا کے جامی بین نے دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی ایک گول کردیا، اور اُن کی ٹیم کے کھلاڑی، کیری پرائس، جنھیں شاذ ہی کوئی چیلنج کرنے کی جراٴت کرتا ہے، اُنھوں نے 31 شاٹس کو روکا۔

اب اتوار کے روز، کینیڈا طلائی تمغے کی دوڑ میں سویڈن کے مد مقابل ہوگا؛ جو جمعے کے روز ہونے والے ایک سیمی فائنل میں اپنے مقبول حریف، فِن لینڈ کو شکست دے چکا ہے۔

جمعرات کو کینیڈا کی خواتین ٹیم نےتاخیر سے گول اسکور کرنے کے باوجود، اضافی وقت کے دوران، امریکہ کو شکست دے کر، طلائی تمغہ جیتا۔

چار برس قبل وینکوور اولمپکس میں، کینیڈا کی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں نے بھی امریکہ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

ادھر، دیگر مقابلوں میں، جمعے کو کینیڈا کے ایتھلیٹس نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

مردوں کی ’کَرلنگ‘ ٹیم نے برطانیہ کو نو-تین گول کے ساتھ، اولمپکس میں تواتر سے تیسری بار سونے کا تمغہ جیتا۔

اور’خواتین کے اسکی کراس ٹائیٹل‘ میں، کینیڈا کی میریل تھامپسن نے اپنی ہی ہم وطن، کیلسی سروا کو ہرایا۔ اسکیئنگ کی اِن دونوں کھلاڑیوں نے ’فِری اسٹائیل اسکیئنگ ‘ ایونٹس میں تیسرا طلائی اور چاندی کا تمغہ جیتا۔
XS
SM
MD
LG