رسائی کے لنکس

عمان میں تین صحافیوں کو قید کی سزا


امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ عمان کی عدالت کے اس فیصلے پر ان کے ملک کو "بہت تشویش" ہے

عمان کی عدالت نے ایک نجی اخبار کو بند کرتے ہوئے اس کے تین صحافیوں کو قید کی سزا سنائی ہے۔

ان صحافیوں پر عدلیہ میں مبینہ بدعنوانی کی خبریں شائع کرنے کا الزام تھا اور سزا پانے والوں میں اخبار "ازمن" کے مدیر اعلیٰ بھی شامل ہیں۔

صحافیوں پر عائد کیے جانے والے الزامات میں نقض امن، ریاست کے وقار کو متاثر کرنے اور انٹرنیٹ کا غلط کرنا بھی شامل ہے۔

حکام نے گزشتہ ماہ ہی اس اخبار کی اشاعت کو معطل کر دیا تھا لیکن پیر کو عدالتی فیصلے سے یہ مستقل طور پر بند کر دیا گیا۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ عمان کی عدالت کے اس فیصلے پر ان کے ملک کو "بہت تشویش" ہے اور عمان میں امریکی سفیر نے "اعلیٰ سطح پر" اس تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔

ٹونر نے کہا کہ "ہم اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ معاشرے تب ہی مضبوط ہوتے ہیں جب کہ ان کے شہری اپنے خیالات کا اظہار کریں۔"

خبر رساں ایجنسی "رائیٹرز" کے مطابق عدالت نے مدیر اعلیٰ ابراہیم المماری اور مدیر یوسف البلوشی کو تین، تین سال قید اور تقریباً سات ہزار سات امریکی ڈالر کے بربر جرمانہ بھی عائد کیا۔

تیسرے صحافی ظاہر ال ابری کو ایک سال قید اور ڈھائی ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

XS
SM
MD
LG