رسائی کے لنکس

اومان: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں دو احتجاجی ہلاک


اومان: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں دو احتجاجی ہلاک
اومان: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں دو احتجاجی ہلاک

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز خلیج فارس کی سلطنت اومان میں سکیورٹی فورسز نےسیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے ایک ہجوم پر ربڑ کی گولیاں چلا ئیں جس کے باعث دو مظاہرین ہلاک ہوئے۔

پولیس اور سنگ باری کرنے والے احتجاجیوں کے درمیان یہ جھڑپیں اتوار کو سُھار کے قصبے میں ہوئیں، جو دارالحکومت مسقط سے 200کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
اومان کے سرکاری خبر رساں ادارے نے إِن جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس شہریوں اور اُن کی املاک کی حفاظت پر مامور تھی۔
اومان سے آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں احتجاجیوں نے ایک پولیس اسٹیشن اور کم از کم ایک سرکاری عمارت کو نذرِ آتش کردیا ۔

سلطان قابوس نے ہفتے کو اپنی کابینہ میں ردو بدل کیا جِس کا بظاہر مقصد یہ تھا کہ باقی عرب ملکوں کی طرح اومان میں سیاسی تبدیلی کے مطالبےپرہونےوالےکسی احتجاج سے بچا جاسکے۔

XS
SM
MD
LG