رسائی کے لنکس

نیویارک: کانسرٹ میں فائرنگ سے ایک ہلاک، تین زخمی


فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار نیویارک میں ارونگ پلازہ کے باہر کھڑے ہیں۔
فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار نیویارک میں ارونگ پلازہ کے باہر کھڑے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر شائع کی جانے والی ایک وڈیو میں کلب کے اندر کانسرٹ کے شرکا کو خوف سے چلاتے ہوئے خارجی راستے کی طرف بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے

امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک کانسرٹ ہال میں بدھ کی رات فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ کانسرٹ میں مقبول ریپ گلوکار ٹی آئی نے اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔

روزنامہ ’نیویارک ٹائمز‘ نے لکھا کہ ایک 33 شخص مینہیٹن کے یونین سکوائر کے قریب واقع اروِنگ پلازہ میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے متاثر ہونے والے دوسرے افراد میں ایک 34 سالہ شخص جسے سینے میں گولی لگی اور ایک 26 سالہ خاتون شامل ہے جسے ٹانگ میں گولی لگی جبکہ چوتھا زخمی شخص خود چل کر اسپتال پہنچا مگر اس کے زخموں کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر شائع کی جانے والی ایک وڈیو میں کلب کے اندر کانسرٹ کے شرکا کو خوف سے چلاتے ہوئے خارجی راستے کی طرف بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک شخص زمین پر گرتے ہوئے دوسرے شخص کو سہارا دینے کی کوشش کر رہا ہے جو بظاہر زخمی ہوا ہے۔

اس واقعے کے بعد ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG