رسائی کے لنکس

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا


جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 191 رنز بنائے، پاکستان نے مطلوبہ 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد عرفان مین آف دی میچ

جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے دلچسب مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ڈی ویلیئر نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹیگ کا فیصلہ کیا تو یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب جنوبی افریقن بیٹنگ لائن پاکستانی باولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنا شروع ہوئی۔

جنوبی افریقہ کے پانچ بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکے تاہم فرحان کے 58 اور رابن پیٹرسن کے 44 رنز کے باعث جنوبی افریقہ پاکستان کو 191 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان سب سے کامیاب بولر رہے اور انھوں نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جنید خان، سعید اجمل اور محمد حفیظ نے بھی دو دو وکٹیں لیں۔

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران4 .38اوورز میں بارش شروع ہوگئی جس کے باعث کافی دیر تک کھیل روکنا پڑا اورامپائرز نے اس میچ کو 44 اورز تک محدود کر دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ29 کے سکور پر گری جب ناصر جمشید دس رنز بنا کر آوٹ ہوئے، دوسری63 پر گری جب کپتان محمد حفیظ اکتیس رنز بنا کر آوٹ ہوئے، تیسری وکٹ69 پر کامران اکمل کی شکل میں گری وہ اٹھارہ رنز بنا سکے۔

پاکستان کے آوٹ ہونے والے چوتھے بلے باز یونس خان تھے جو32 رنز بنا کر اس وقت آوٹ ہوئے جب پاکستان کا مجموعی سکور115 رنز تھا۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے، سیریز کا تیسرا میچ 17 مارچ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

محمد عرفان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
XS
SM
MD
LG