رسائی کے لنکس

اورکزئی میں نو فوجی اور 37 عسکریت پسند ہلاک

  • شمیم شاہد

اورکزئی میں نو فوجی اور 37 عسکریت پسند ہلاک

اورکزئی میں نو فوجی اور 37 عسکریت پسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی میں ڈبوری کے علاقے میں لگ بھگ 200 عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر پیر کو خودکا ر ہتھیاروں سے اچانک حملہ کر کے دو فوجی افسروں سمیت نو اہلکار وں کو ہلاک کردیا ۔ حکام نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں ہونے والی شدید جھڑپوں میں کم از کم 37 شدت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اورکزئی ایجنسی میں گذشتہ مارچ سے فرنٹیئر کور کی سربراہی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں حکام نے اب تک سینکڑوں شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن آزاد ذرائع سے ان اعدادوشمار کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

باور کیا جاتا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کے بعد بڑی تعداد میں جنگجوؤں نے اس علاقے میں پناہ لے رکھی ہے اور یہ علاقہ تحریک طالبان کے سربراہ کا مضبوط گڑھ مانا جاتاہے۔

XS
SM
MD
LG