رسائی کے لنکس

اورکزئی: کوئلے کی کان میں دھماکا، کم ازکم دو ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گزشتہ ماہ بھی لوئر اورکزئی میں کوئلے کی ایک کان میں حادثہ پیش آیا تھا جس سے کم ازکم سات مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔

پاکستان کے شمال مغربی میں قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کے کان میں ہفتہ کو ہونے والے دھماکے سے کم ازکم دو مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے ڈولی میں واقع کوئلے کی ایک کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس سے اس میں موجود متعدد مزدور کان میں پھنس گئے۔

اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق چار مزدوروں کو متاثرہ کان سے نکالا جا چکا ہے جب کہ اب بھی یہاں کم ازکم چار لوگوں کے پھنسے ہونے کا بتایا جاتا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی لوئر اورکزئی میں کوئلے کی ایک کان میں حادثہ پیش آیا تھا جس سے کم ازکم سات مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔

ایک اندازے کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں چار ہزار سے زائد کوئلے کی کانیں ہیں جہاں ہزاروں مزدور کام کرتے ہیں۔

لیکن اکثر یہاں ناکامی حفاظتی انتظامات کے باعث حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

گزشتہ ماہ پیش آنے والے واقعے میں پاکستانی فوج کو امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا پڑا تھا اور اس نے کان میں پھنسے لگ بھگ 30 مزدوروں کو بحفاظت نکالا تھا۔

XS
SM
MD
LG