رسائی کے لنکس

پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں سات جنگجو ہلاک


پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں سات جنگجو ہلاک

پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں سات جنگجو ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں کم از کم سات جنگجو ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی عہدیدار جہانزیب خان کے مطابق لڑائی اتوار کے روز اس وقت شروع ہوئی جب شدت پسندوں نے گواین نامی گاوٴں کے قریب ایک فوجی چوکی پر حملہ کر دیا۔

فوج کی جوابی کارروائی میں سات حملہ آور ہلاک جب کہ دس زخمی ہو گئے۔

اورکزئی ایجنسی پاکستانی طالبان کے سربراہ حکیم الله محسودکے ساتھیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور اس علاقے میں فوج نے مارچ کے آخر میں ایک بھرپور آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کا ہدف جنوبی وزیرستان سے بھاگ کر یہاں پناہ لینے والے طالبان جنگجو ہیں۔

XS
SM
MD
LG