رسائی کے لنکس

اورکزئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 12 ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

لڑاکا طیاروں نے اپر اورکزئی کے علاقوں ماموزئی، ساما بازار اور علی خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور پانچ ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کے دوران کم ازکم 12 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق لڑاکا طیاروں نے اپر اورکزئی کے علاقوں ماموزئی، ساما بازار اور علی خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

کارروائی میں شدت پسندوں کے زیر استعمال پانچ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

پاکستانی فوج کئی ماہ سے اس قبائلی علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ ایجنسی کے 90 فیصد علاقے کو شدت پسندوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG