رسائی کے لنکس

اورکزئی ایجنسی میں فضائی حملے 26 ہلاک


اورکزئی ایجنسی میں فضائی حملے 26 ہلاک
اورکزئی ایجنسی میں فضائی حملے 26 ہلاک

افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی کے دو مختلف علاقوں میں منگل کے روز عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جن میں حکام کے مطابق کم از کم 26 شدت پسند مارے گئے ہیں۔

طالبان جنگجوؤں کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے اس قبائلی علاقے میں گذشتہ ایک ہفتے میں سکیورٹی فورسز نے 120 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں ایک بڑی تعدا د ازبک اور عرب جنگجوؤں کی بتائی جاتی ہے۔ پاکستانی فوج نے ان کارروائیوں میں اب تک ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

اورکزئی ایجنسی میں جاری یہ آپریشن فرنٹیئر کورکی سربراہی میں کیا جارہا ہے جس میں فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس قبائلی علاقے میں جاری حالیہ آپریشن کے باعث بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کر رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG