رسائی کے لنکس

اورکزئی ایجنسی میں مزید30 شدت پسند وں کی ہلاکت کا دعویٰ


قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی کے علاقے انجانی میں سکیورٹی فورسز کے ایک کیمپ پردرجنوں عسکریت پسندوں نے ہفتے کی صبح حملہ کردیا ۔ فرنٹیئرر کور کے ذرائع نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں حملے کو پسپا کرکے 30 سے زائد شدت پسندوں کومار دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں چھ اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی فورسز نے چھ زخمی عسکریت پسندوں کوگرفتار کرنے اور اس قبائلی علاقے میں جنگجوؤں کے پانچ ٹھکانوں کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اُدھر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پشاور اور قبائلی خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقے باڑہ شیخان میں پولیس حکام کے مطابق ایک جھڑپ میں آ ٹھ جرائم پیشہ افراد مارے گئے ۔ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس خورشید خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس جھڑپ میں ایک افسر سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔


XS
SM
MD
LG