رسائی کے لنکس

اورکزئی میں جھڑپ: 10 جنگجو ، 3 فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی کے گاؤں ”کاشا“ میں حکام کے مطابق پیرکو تقریباً ایک درجن شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کر دیا جس میں فرنٹیئر کور کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

جوابی کارروائی میں حکام کا کہنا ہے کہ 10 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ۔ اس تازہ جھڑپ میں سکیورٹی فورسز او رجنگجوؤں کی ہلاکتوں کی تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

فوجی حکام نے رواں ماہ کے اوائل میں اورکزئی ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کو کامیاب قرار دے کر اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس قبائلی علاقے میں شدت پسندوں کے زیر استعمال بیشتر ٹھکانے اور تربیتی مرکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

تاہم اس کے باوجود اس قبائلی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اورکزئی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں رواں سال مارچ سے اب تک حکام نے 600 سے زائد جنگجوؤں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ پرتشد د جھڑپوں میں 30 سے زائد سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں طالبان کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کے بعد حکام اور قبائلی ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی ایک بڑی تعداد ملحقہ اورکزئی ایجنسی منتقل ہو گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG