رسائی کے لنکس

اسامہ کی موت القاعدہ کےلیےدھچکا


اسامہ کی موت القاعدہ کےلیےدھچکا
اسامہ کی موت القاعدہ کےلیےدھچکا

اسامہ بن لادن کی ہلاکت پرگفتگو کرتے ہوۓ امریکا میں مقیم معروف تجزیہ کار کرسٹین فائر نے بتایا ہےکہ مستقبلِ قریب میں یہ القاعدہ کےلیے ایک دھچکا ہوگا، لیکن اُن کےمطابق، مسئلہ ابھی مکمل طور پر حل نہیں ہوا۔

اُنھوں نے کہا کہ لشکرِطیبہ جیسی تنظیموں کی موجودگی میں اب بھی بہت سے خطرات درپیش ہیں۔

کرسٹین فائر نے کہا کہ ایبٹ آباد کا محل وقوع سامنےرکھتے ہوۓ کئی سوالات ذہن میں پیدا ہوتے ہیں-انھوں نے کہا کہ مزید معلومات کے منظرعام پر آنے کہ بعد ہی پاک امریکا تعلقات کا متاثر ہونا ناگزیر ہو سکتا ہے -

افغانستان سے معروف تجزیا نگار آصف ننگ نے بتایا کہ اسامہ بن لادن کا پاکستان میں ہلاکت کا مطلب یہ ہے کہ دہشت گردوں کے اڈے، بقول اُن کے، پاکستان میں ہیں نہ کہ افغانستان میں۔ اُن کےمطابق دہشت گردوں کو افغان عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے اور نہ ہی دہشت گردوں کےراہنما افغان عوام کی نمائندگی یا ترجمانی کرتےہیں-

دوسری جانب برطانیہ سے تجزیہ نگار جان محمّد اچکزئی نے بتایا کہ اسامہ بن لادن کی پاکستانی شہرایبٹ آباد میں ہلاکت کوبرطانیہ میں ایک چونکا دینے والی مگر خوشی کی خبر کے طور پر لیا جا رہا ہے - انھوں نے کہا کہ ایبٹ آباد جیسے شہر میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کی وجہ سے برطانیہ میں بھی کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں -

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG