رسائی کے لنکس

آسکر 2014 کے مہنگے ترین لباس


فلمی ستاروں نے بیش قیمت ملبوسات، مہنگی ترین جیولری اور دیگر لوازمات سے سج سنور کر ’ریڈ کارپٹ ‘پر واک کی ۔اس واک میں رنگ و نور کے ساتھ ساتھ انگنت ڈالرز کی بھی چمک دھمک نمایاں تھی۔

ہرسال کی طرح 2014ء کے آسکر ایوارڈز میں بھی ’ریڈ کارپٹ‘ کو خصوصی اہمیت حاصل رہی۔ فلمی ستاروں نے بیش قیمت ملبوسات، مہنگی ترین جیولری اور دیگر لوازمات سے سج سنور کر ’ریڈ کارپٹ ‘پر واک کی۔

اس واک میں رنگ و نور کے ساتھ ساتھ انگنت ڈالرز کی بھی چمک دمک نمایاں تھی۔ کسی نے خود کو سجانے سنوارنے پر 10 ملین خرچ کیے تو کسی نے 20 ملین۔ کسی کسی کے پاس تو گویا بے حساب دولت کی ریل پیل محسوس ہوئی۔

آسٹریلین فیشن میگزین ”ووگ آسٹریلیا" نے تو ان مہنگے ترین ملبوسات، جیولری اور دیگر سامان کی مارکیٹ ویلیو تک معلوم کرلی۔ آپ کی دلچسپی کے لئے ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اس حساب کتاب سے آپ کو بھی آگاہ کرتے چلیں۔ تو سنیے اور کیلکولیٹر پر حساب لگاتے چلے جائیے:

کیٹ بلانچٹ
ہالی وڈ کی نئی اسٹار کیٹ بلانچٹ نے مشہور ڈیزائنر ارمانی کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا جس کی مالیت تقریبا ًایک لاکھ ڈالرز تھی۔ لباس سے میچ کرتی جیولری کے لئے کیٹ نے 18 ملین ڈالرز خرچ کئے اور یوں ان کے لباس اور جیولری پر کل ملا کر 18.1 ملین ڈالرز کا خرچہ آیا۔

چارلیز تھرون
چارلیز تھرون مہنگے ترین لباس کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ انہوں نے شہرہ آفاق فیشن ڈیزائنر کرسٹیان ڈی یورکا 90 ہزارڈالرز کا لباس پہنا جبکہ ان کی جیولری کی قیمت 15.8ملین ڈالرز تھی۔ چارلیز تھرون نے ریڈ کارپٹ کی شام کے لئے مجموعی طور پر 15.89ملین ڈالرز خرچ کرڈالے۔

سینڈرا بلاک
سینڈرا بلاک کا فیشن ہر دور میں عام لوگوں میں مقبولیت حاصل کرتا آیا ہے۔ اس مرتبہ بھی انہوں نے منفرد نظر آنے کے لئے الیگزینڈر میکوئن کا تیارکردہ لباس پہن کر ریڈ کارپٹ کو جگمگایا جس کی تیاری پر 40 ہزار ڈالرزلاگت آئی۔ سینڈرا کے زیورات کی قیمت 8.2 ملین ڈالرز تھی۔

مارگو روبی
مارگو روبی کے لباس کی قیمت 12 ہزار ڈالرز تھی جبکہ ان کی جیولری کی مالیت 8 ملین ڈالرز تھی۔ یوں مارگو کے پہناوے اور زیورات پر 8.012 ملین ڈالرز کا خرچہ آیا۔

جینیفر گارنر
جینیفر گارنر نے اپنے لباس پر آسکر ریڈ کارپٹ کے لئے 25 ہزار ڈالرز خرچ کرڈالے۔ ان کے زیورات کی قیمت 5ملین ڈالرز تھی اور یوں انہوں نے مجموعی طور 5.02 ملین ڈالرز کا خرچہ کرڈالا۔

جینیفر لارنس
جینیفر لارنس نے بھی سیلیبریٹیز کی بھیڑ میں منفرد نظرآنے کے لئے کرسٹیان ڈی یور کا ڈیزائن کردہ 80,000 ڈالرز کا لباس پہنا جبکہ جیولری پر انہوں نے 3.5 ملین ڈالرز کا خرچہ کیا۔ کل ملا کر جینیفر لارنس نے 3.58 ملین ڈالرز خرچ کئے۔

ایمی ایڈمز
ایمی ایڈمز نے آسکر کی شام جو جیولری پہنی اس کی مالیت 1.4805 ملین ڈالرز تھی ۔ گوچی کے ڈیزائن کردہ لباس کی قیمت 30ہزار ڈالرز تھی۔

جیسکا بائل
جیسکا بائل کے لباس کی قیمت 1لاکھ ڈالرز اور جیولری کی قیمت پانچ لاکھ 25 ہزار ڈالرز تھی۔ یوں ان کا مجموعی خرچہ چھ لاکھ پچیس ہزار ڈالرز رہا۔

کیتھرین مارٹن
کیتھرین مارٹن کا لباس 25ہزار ڈالرز تھا جبکہ جیولری کی قیمت چار لاکھ 17ہزار ڈالرز تھی۔ کیتھرین کا کل خرچہ چار لاکھ 42ہزار ڈالرز رہا۔

چلتے چلتے یہ بھی سن لیجئے کہ جو قیمتی جیولری ان فنکاروں نے استعمال کی اس میں پلاٹینیم اور سونے جیسی دھاتوں کے علاوہ نہایت پتھر اور دھاتیں شامل تھیں ۔
XS
SM
MD
LG