رسائی کے لنکس

’12 ائیر سلیو‘ کے ڈائریکٹر سٹیو میک کوئین نے فلم کو ملنے والے انعامات کو اُن افراد کے نام کیا ’جنہوں نے غلامی کی زندگی گزاری یا اب بھی اس سے گزر رہے ہیں۔

ہالی وڈ کے سب سے معتبر ایوارڈز ’آسکرز‘ میں اس سال غلامی کی زندگی سے متعلق فلم ’12 ائیرز اے سلیو‘ اور خلائی سفر کی فلم ’گریویٹی‘ کو سب سے زیادہ انعامات ملے۔

86 ویں آسکرز ایوارڈز کی تقریب اتوار کو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منعقد کی گئی جہاں گریوٹی، امریکن ہسّل اور 12 ایئرز اے سلیو بہترین فلم کے انعام کے لیے مقابلے میں تھیں۔

’12 ائیر سلیو‘ کے ڈائریکٹر سٹیو میک کوئین نے فلم کو ملنے والے انعامات کو اُن افراد کے نام کیا ’جنہوں نے غلامی کی زندگی گزاری یا اب بھی اس سے گزر رہے ہیں۔

اس سال بہترین فلم کے لیے انتہائی سخت مقابلہ تھا۔ فلم گریویٹی کو کل دس نامزدگیوں میں سات میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، جن میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’بلیو جیسمین‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی کیٹ بلانشت کو ملا جب کہ بہترین اداکار کا ایوارڈ میتھیو مک کانھی کو فلم ’ڈیلس بائرز کلب‘ میں کردار پر ملا۔

اس سال کی تقریب کی میزبانی مزاحیہ فنکارہ ایلن ڈی جینیرس نے کی۔
XS
SM
MD
LG