رسائی کے لنکس

'آسکر' کے لیے نامزدگیوں کا اعلان


نامزدگیوں میں سر فہرست نام "لنکن" فلم کا ہے جو 12 مختلف شعبوں میں ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہے۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز 'آسکر' کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

'85 ویں اکیڈمی ایوارڈز 2013ء' کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 'ہالی ووڈ' کے مشہور اداکار سیتھ مکفارلین اور اداکارہ 'ایما اسٹون' نے کیا جو آئندہ ماہ ہونے والی تقریب کی میزبانی بھی کریں گے۔

نامزدگیوں میں سر فہرست نام "لنکن" فلم کا ہے جو 12 مختلف شعبوں میں ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہے۔

چاروں مرکزی شعبوں میں نامزد
کی جانیوالی فلم 'سلور لائننگ پلے بک' کا نام بھی فہرست میں نمایاں ہے۔

فلم 'لائف آف پائی' کو 11 اور فلم 'سلور لائننگ پلے بک' کو 8 نامزدگیاں ملی ہیں۔


بہترین فلم
نامزد کی گئی فلموں میں لنکن، آرگو، لیس مزریبل، لائف آف پائی، آمور، زیرو ڈارک 30،
بیسٹ آف دی سدرن وائلڈ، جینگو ان چینڈ اور سلور لائننگ پلے بیک شامل ہیں۔

بہترین مرکزی اداکارہ
اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئی بہترین اداکارائوں میں نومی واٹس کو فلم 'دی اپمپوسیبل'، جینیفر لارنس کو فلم 'سلور لائننگ پلے بیک'، جیسیکا چیسٹن کو فلم 'زیرو ڈارک 30' اور امانویلا ریوا کو فلم 'آمور' شامل ہیں۔

بہترین مرکزی اداکار
اکیڈمی ایوارڈ کیلئے بہترین اداکاروں میں ڈینئل ڈے لِیوس کو فلم 'لنکن' کیلئے، ہف جیک مین کو فلم 'لیس مزریبل'، ڈینزل واشنگٹن کو فلم 'فلائٹ'، چوکین فینکس کو فلم 'دی ماسٹر' اور بریڈلی کو فلم 'سلور لائننگ پلے بک' کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین ہدایتکار
بہترین ہدایتکاروں کیلئے بین زیٹلین فلم 'بیسٹس آف سدرن وائلڈ'، مائیکل ہینکی فلم 'آمورم'، اسٹیون اسپیل برگ فلم 'لنکن' اور اینگ لی فلم 'لائف آف پائی' کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔

کم عمر اور عمر رسیدہ اداکارہ کی نامزدگی:
ایوارڈ کے لیے نامزد شخصیات میں اداکارہ امینویلا ریوا 85 سال کی عمر کی ہیں جو سال 2013ء کے آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے والوں میں سب سے عمر رسیدہ ہیں۔ جبکہ سب سے کم عمر نامزد شخصیت اداکارہ قوزین والز ہیں جن کی عمر صرف 9 سال ہے۔

85 ویں اکیڈمی ایورڈز کی نامزد گیوں کے اعلان کے بعد فلمی شخصیات کی بے چینی دیدنی ہے۔ لیکن کامیاب کون ہوگا، اس راز سے پردo جب ہی اٹھے گا جب 24 فروری کو آسکر ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں سجے گی۔
XS
SM
MD
LG