رسائی کے لنکس

پاک،افغان اور اتحادی افواج کا اطلاعاتی اجلاس

  • ب

پاک،افغان اور اتحادی افواج کا اطلاعاتی اجلاس

پاک،افغان اور اتحادی افواج کا اطلاعاتی اجلاس

پاکستان ، افغانستان اور اتحادی افواج کے مشترکہ اطلاعاتی آپریشن کا سہ فریقی اجلاس بدھ کو راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں معلومات کے تبادلے کے حوالے سے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل اطہر عباس،افغانستان میں اتحادی افواج ریئرایڈمرل گریگ سمتھ اور افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے شرکت کی۔

فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اجلاس میں شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن واستحکام کے لیے معلومات کے تبادلہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

XS
SM
MD
LG