رسائی کے لنکس

دیسی ساختہ بموں کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے سہ فریقی اجلاس


پاکستان، افغان نیشنل آرمی اور افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج (ایساف) کا گروپ فوٹو
پاکستان، افغان نیشنل آرمی اور افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج (ایساف) کا گروپ فوٹو

پاکستان، افغان نیشنل آرمی اور افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج (ایساف) کے سہ فریقی ورکنگ گروپ پاک افغان سرحد کی دونوں جانب دیسی ساخت کے بموں سے عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے حوالے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان، افغان نیشنل آرمی اور افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج (ایساف) کے سہ فریقی ورکنگ گروپ نے پاک افغان سرحدی علاقے میں دیسی ساختہ بموں یا ’آئی ای ڈی‘ کے خطرات سے نمٹنے سے متعلق مذاکرات کیے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ اجلاس پیر کو راولپنڈی میں ہوا، جس میں پاک افغان سرحد کی دونوں جانب دیسی ساخت کے بموں سے عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے حوالے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

بیان کے مطابق ورکنگ گروپ نے ’آئی ای ڈی‘ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا گیا۔
XS
SM
MD
LG