رسائی کے لنکس

پاک ، افغان اور ترک افواج کی مشترکہ مشقوں پر غور


پاک ، افغان اور ترک افواج کی مشترکہ مشقوں پر غور

پاک ، افغان اور ترک افواج کی مشترکہ مشقوں پر غور

استنبول میں پاکستان ، افغانستان اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے موقع پر تینوں ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران کی بھی ایک ملاقات ہوئی جس میں مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر غور کیا گیا۔

سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق جمعہ کو ہونے والے ایک اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل جاوید اقبال، ترکی کے میجر جنرل عبداللہ راسپ اور افغانستان کے میجر جنرل فضلِ امین نے کی۔

اجلاس میں تینوں مسلم ممالک کی افواج کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔

دریں اثناء پاکستان اور ترکی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کے عہدیداروں کا سکیورٹی سیمینار سال میں دومرتبہ منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ترکی اور پاکستان کے عہدیداروں کا دوروزہ سکیورٹی اجلاس جمعرات کو اختتام پذیر ہوا تھا۔ ان اجلاسوں کا مقصد عالمی اور علاقائی سطح پر تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کے دونوں ممالک پر اثرات کا جائزہ لینا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال کے خطے اور عالمی سطح پر اثرات کے علاوہ توانائی کی ضمانت کے موضوعات زیر بحث آئے۔

XS
SM
MD
LG