رسائی کے لنکس

کراچی:حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی سخت


کراچی میں 2781 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 225 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عام انتخابات کے دوران حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشنوں پر فوجی دستوں کی تعیناتی شروع کر دی گئی ہے۔

پاک فوج کے اہلکاروں پر مشتمل دستے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولنگ کے اختتام تک تمام حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات رہیں گے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2781 کو انتہائی حساس اور 225 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔


عام انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات کو انعقاد کرانے والے عملے نے ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے پولنگ اسٹیشنوں میں 60 ہزار سے زائد پولنگ افسران انتخابی عمل کے دوران ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔
XS
SM
MD
LG